فائنل ہارنے کے بعد ڈیرین سیمی گراﺅنڈ میں ایسا کیا کرتے رہے کہ ویوین رچرڈز کو ان کے پاس جانا پڑ گیا، ویڈیو نے پاکستانیوں کو آبدیدہ کر دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا فائنل میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا اور پشاور زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر پشاور زلمی کے مداح تو اداس تھے ہی مگر ڈیرین سیمی خود اس قدر دلبرداشتہ ہوئے کہ کافی دیر تک اکیلے ہی سر گھٹنوں میں دبائے گراﺅنڈ میں بیٹھے رہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈیرین سیمی کی اداسی کو دیکھا جا سکتا ہے جو شور شرابے کے درمیان بھی انتہائی اداسی کی حالت میں گھٹنوں میں سر دبا کر بیٹھے تھے کہ ان کے ہم وطن لیجنڈ کھلاڑی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز سے برداشت نہ ہوا اور وہ انہیں حوصلہ دینے کیلئے پہنچ گئے۔
ڈیرین سیمی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس کے باعث پشاور زلمی کے مداح اور بالخصوص ڈیرین سیمی سے محبت کرنے والے افراد بھی اسے دیکھ کر آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔