” فوجی حکم پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی “ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ صغیر احمد نے عام انتخابات 2018 میں حلقہ پی پی 7سے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد حکومتی جماعت میں شمولیت اختیار کی تاہم انہوں نے پہلی مرتبہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی ایسی وجہ بیان کر دی ہے کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے ۔
راجہ صغیر کا کہناتھا کہ اس کے بعد مجھے آرڈر ملا کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنی ہے تو میں نے کہا کہ ضرور کروں گا ، میں اپنے علاقے کی پسماندگی کی خطار اس میدان میں آیاہوں اور اس پسماندگی کی وجہ سے ہی پارٹی جوائن کی ہے ۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ تقریبا دو پہر تین بجے مجھے فوجی آدمی ملا اور وہ پوچھنے لگا کہ راجا صاحب آپ نے ہمارے ایک فنکشن میں سات بجے پہنچنا ہے تو میں نے کہا کہ میں نے کسی اور کو بھی وقت دیا ہواہے لیکن آپ بتائیں کہ کیا کرنا ہے ۔ صغیر احمد کا کہناتھا کہ اس شخص نے مجھے کہا کہ میرا حکم ہے تو آپ کو پہنچنا پڑے گا ، میں فوجی حکم کے مطابق یہاں پہنچ گیا ہوں ، میں ایک سولین ہوں اور مزدو ر کی حیثیت سے آپ کے سامنے کھڑا ہوں اور مزدور کی حیثیت سے ہی آزاد الیکشن لڑا ہے ۔ میں نے الیکشن میں دونوں پارٹیوں ن لیگ اور تحریک انصاف کو شکست دی ہے ۔اس موقع پر راجہ صغیر نے نعیم الحق کو بھی مخاطب کیا جس سے ایسا احساس ہوتا ہے کہ نعیم الحق بھی وہاں موجود تھے ۔