پاکستان کے سرحدی علاقے فورٹ عباس میں گولے گرنے کی اطلاعات
بھارت کی سرحد سے15کلومیٹردور پاکستانی علاقے فورٹ عباس میں گولے گرنے کی اطلاعات ہیں اور نجی ٹی وی چینل آپ نیوز کاکہناہے کہ یہ گولے چولستان کے صحرا میں گرے جس میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم یہ گولے حال ہی میں گرنے کی سرکاری طورپر پاکستان کی طرف سے تصدیق نہیں ہوسکی۔
فورٹ عباس کے صحرا میں خول ملنے کے بعد میڈیا نے طرح طرح کی خبریں دیناشروع کردی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی ہنگامہ برپا کررکھاہے اور ایسی غیرمصدقہ اطلاعات بھی ہیں کہ ایل او سی کے اس پار موجود بھارتی فورسز نے شیل فائر کیے ۔ کچھ صارفین صورتحال واضح کررہے ہیں اور ایک صارف نے لکھا کہ ” فورٹ عباس میں ایسا کچھ نہیں ہوا، یہ خول چک 248سے ملے جو کہ سرحد سے 6کلومیٹر کی دوری پر ہے ‘‘۔
یادرہے کہ فورٹ عباس ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہے اور پاک بھارت بارڈر کے قریب جنوبی پنجاب میں واقع ہے ۔