” عمران خان نے مجھے یہ بات لکھ کر دی تھی اور اگر میری کردار کشی کی کوشش کی گئی تو ۔۔۔ “ تحریک انصاف کی ماں فوزیہ قصوری نے ’ بغاوت‘ کردی، انتہائی سخت دھمکی دے دی

مدر آف پی ٹی آئی (تحریک انصاف کی ماں ) فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان نے لکھ کر دیا تھا کہ وہ سینیٹ کی امیدوار ہوں گی ،وہ خط اب بھی ان کے پاس موجود ہے اور اگر ان کی کردار کشی کی کوشش کی گئی تو ان کے پاس کہنے کو اور بھی بہت کچھ ہے۔
فوزیہ قصوری ان دنوں پارٹی قیادت سے سخت ناراض ہیں جس کا مظاہرہ مختلف مواقع پر دیکھنے میں آرہا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں بھی انہوں نے پارٹی قیادت کے حوالے سے کافی کڑوی کسیلی باتیں کہیں اور شکوے شکایات کے انبار بھی لگائے۔ فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ انہیں اب بھی پی ٹی آئی کے کارکن ماں کا درجہ دیتے ہیں اور بہت سے کارکنوں کی خواہش تھی کہ وہ بنی گالہ جا کر عمران خان سے ملاقات کرتیں لیکن وہ اس لیے بنی گالہ نہیں گئیں کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے بارے میں کہا جائے کہ وہ ٹکٹ لینے گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں عمران خان نے انہیں لکھ کر دیا تھا کہ وہ سینیٹ کی امیدوار ہوں گی لیکن انہوں نے اپنا وعدہ وفا نہیں کیا ’میرے پاس وہ خط اب بھی موجود ہے‘۔ میزبان نے وہ خط دکھانے کی فرمائش کی اور کہا کہ وعدہ وفا نہ کرنا تو سیدھا سیدھا صادق اور امین کا کیس بنتا ہے، جس پر فوزیہ قصوری نے کہا کہ وہ ان چیزوں کیلئے نہیں کھڑی ہوئیں اور نہ ہی کسی کو کچھ دکھانے آئی ہیں ’ اگر مجھے جھٹلایا گیا ، میری کردار کشی کی کوشش کی گئی یا جھوٹے الزامات لگائے گئے تو میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.