میرا سر چکرا رہا ہے، یہ میرے ساتھ کیا ڈرامہ کیا گیا ہے؟؟ فوزیہ صدیقی نے ایسی بات کہہ دی کہ شاہ محمود قریشی بھی دنگ رہ جایں گے

امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ ڈاکٹر عافیہ سے تین سال سے ملاقات نہیں کروائی جارہی ، عافیہ کوبتایا گیا کہ اس کی والدہ کا انتقال ہوچکاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ تین سال سے ہماری عافیہ سے بات نہیں کروائی جارہی جبکہ عافیہ نے اپنی والدہ سے بات کرنے سے انکار نہیں کیا ،ہمیں عافیہ سے ملنے نہیں دیا جارہا ، تین سال سے ہماری ملاقات نہیں کروائی اور ڈاکٹر عافیہ کوبتایا گیا کہ ان کی والدہ کا

انتقال ہوچکا ہے ، انہوں نے کہا کہ میرا سر چکرا رہاہے یہ جوکچھ دفترخارجہ کی طرف سے کہا جارہاہے ، یہ میر ے ساتھ کیا ڈرامہ کیاگیاہے ؟انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو واپس لانے کیلئے ہمیں حکومت کا تعاون چاہئے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.