فرانس کے صدرنے مسلمانوں کی زندگیاں بسرکرنے کیلئے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر تمام مسلمان خوشی سے جھوم اٹھیں گے
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ وہ ملک میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کیلئے قانون سازی کریں گے،مسلمانوں کو اپنے مذہب کے مطابق زندگیاں بسرکرنے کیلئے تمام سہولیات فراہم کریں گے،اسلام کے بارے میں سخت گیر سوچ ہمیں تشکیک اور ریاستی قوانین کو مذہبی آزادی مخالف قانون سازی کی طرف نہیں لے جا سکتے،اسلام اور جمہوریہ فرانس کے درمیان پیچیدگی کا کوئی سبب ہرگز نہیں۔فرانسیسی صدر کے اس غیر متوقع بیان پر ملک بھر کے سیاسی حلقوں میں چہ
مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں جبکہ مسلمانوں کی طرف سے فرانسیسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے مغربی پیرس میں پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خزاں کے پارلیمانی سیزن میں
فرانس میں مسلمانوں کے امور کو مزید سہل بنانے کیلئے نئے قواعد وضع کریں گے، ہم مسلمانوں کو اپنے ملک میں اپنے مذہب کے مطابق زندگیاں بسرکرنے کے لیے مزید سہولیات مہیا کریں گے اور انہیں ہرممکن آزادی فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنے مذہبی امور کو کسی رکاوٹ کے بغیر ادا کرسکیں،فرانسیسی صدر کے اس بیان پر ایوان میں کافی دیر تک تالیاں بجائی گئیں۔واضح رہے کہ فرانس میں مسلمانوں کی تعداد60 لاکھ سے زیادہ اور مساجد کی تعداد ڈھائی ہزار کے قریب ہے ۔