آج کی سب سے بڑی خبر : فرانس سے پاکستان کو ایسی آفر موصول ہو گئی کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کا ہر وزیر خوشی سے جھوم اٹھے گا

فرانس نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بارٹے نے کہا انجی، ٹوٹل اور سنوفی سمیت 40 کے قریب فرانسیسی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کاروبار کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ

فرانس پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت میں اضافہ کا خواہشمند ہے جو اس وقت ایک ارب 40 کروڑ یورو ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اور جرمنی پاکستان میں امن وامان کی بہتر صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں مشترکہ ثقافتی تقاریب کا انعقاد بھی کریں گے۔ پاکستان اور فرانس کے تجارتی روابط کے فروغ سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام آئے گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی صدر نے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ۔ بھارت نے اگلے سال ہونے والی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی تھی۔ واضح رہے کہ بھارت ہر سال

26 جنوری کو بھارت اپنا یوم جمہوریہ مناتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے نام خط میں امریکی صدر کے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ ملکی مصروفیات کے باعث بھارت نہیں جا سکیں گے، ان مصروفیات میں امریکی صدر کا سٹیٹ آف یونین خطاب بھی شامل ہے۔ ایک سال قبل مودی نے انہیں اپنے دورہ امریکہ کے دوران بھی بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔ مودی نے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات

میں ان سے کہا تھا کہ میں آپ کو اور اہل خانہ کو ہند آنے کی دعوت دیتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ مجھے میزبانی کا شرف بخشیں گے۔ واضح رہے ایران سے تیل اور روس سے میزائل سسٹم کی خریداری پر بھارت کے امریکہ سے تعلقات تناﺅ کا شکار ہیں۔ اوباما امریکہ کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔(ش س م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.