صبح صبح شاندار خبر:سعودی عرب،چین،ترکی اور ملائیشیا کے بعد فرانس نے عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی
سعودی عرب ،چین ،ترکی کے بعد اب فرانس کا تجارتی وفد بھی آج پاکستان پہنچے گا۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ پر زور دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق فرانس کی بین الاقوامی سطح کی نمائندہ تنظیم میڈیف
(ایم ای ڈی ای ایف) کی قیادت میں 20 فرانسیسی کمپنیوں کا نمائندہ وفد چار روزہ دورے پر (آج)پیر کو پاکستان پہنچے گا۔ وفد کی قیادت فرانس پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین تھیری فلمین کریں گے جس تھیری فلمین ٹوٹل گلوبل سروس کے صدر بھی ہیں۔ وفد میں فرانس کی تعمیرات، زراعت، ایگری بزنس، تیل وگیس، شہری ترقی ٹرانسپورٹ، پانی کی صفائی، توانائی اورآئی ٹی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔ اس دورے کا اہتمام میڈیف (ایم ای ڈی ای ایف)، پاک فرنچ بزنس کونسل، پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانہ ، فرانس میں پاکستانی سفارت خانہ اورسرمایہ کاری بورڈ نے مل کرکیا ہے۔ دورے کے دوران وفد کے اراکین اسلام آباد، لاہوراورکراچی کادورہ
کریں گے۔ وہ پاکستانی حکام اورنجی شعبے کے نمائندوں سے ملاقاتوں میں پاکستانی مارکیٹ کا اچھی طرح سے جائزہ لیں گے۔ وفد کے اراکین پاکستانی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملیں گے۔ دورے سے پاکستان اورفرانس کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب ایران میں ریکارڈ بارش اور سیلاب کے باعث درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایران کوشدید سیلاب سے نمٹنے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں اورہمدردیاں ایران کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرایرانی بھائیوں کی مدد اور ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لئے تیارہیں ۔