آپ کو اپنے فریزر میں ایک سکہ ضرور رکھنا چاہیے کیونکہ ۔۔۔ وجہ جان کر آپ کو افسوس ہوگا کہ اب تک ایسا کیوں نہ کرتے تھے

لوڈشیڈنگ کا مسئلہ اب ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہے کہ بعض اوقات فریج کئی گھنٹے کے لئے بند ہو جاتی ہے اور اس میں پڑے کھانوں کے خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، خاص طور پر فریزر میں رکھی وہ اشیاء جنہیں ایک بار غیر منجمد ہونے کے بعد دوبارہ فریز نہیں کرنا چاہیے۔ اگر تو آپ گھر پر ہی ہیں تو ٹھیک ہے، لیکن اگر آپ سارا دن باہر گزار کر گھر

واپس آتے ہیں تو کیسے پتا چلے گا کہ فریج کچھ گھنٹوں کے لئے بند تو نہیں رہی، یعنی فریزر میں رکھی اشیاء غیر منجمد ہونے کے بعد دبارہ فریز تو نہیں ہو رہیں؟ یہ جاننے کے لئے آپ کو کسی جدید ٹیکنالوجی نہیں بلکہ صرف ایک سکے کی ضرورت ہے۔

یہ سادہ ٹیکنالوجی کچھ اس طرح ہے کہ ایک پیالے میں پانی ڈال کر اسے فریزر میں رکھ دیجئے اور جب یہ برف بن چکا ہو تو اس کے اوپر ایک سکہ رکھ دیجئے۔ اسے فریزر میں رکھ چھوڑیں۔ اب آپ جب ضرورت ہو اسے چیک کر سکتے ہیں۔ اگر سکہ برف کے اوپر ہی پڑا

ہے تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر یہ نیچے بیٹھ چکا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ فریج کافی گھنٹے بند رہی ہے جس کے باعث برف پگھلی اور سکہ نیچے چلا گیا۔ اس صورت میں آپ کو وہ کھانے باہر نکال دینے چاہئیں جنہیں دوبارہ فریز کر کے استعمال کرنا مناسب نہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.