شادی کے روز دلہن کی نظر دولہا کی ایسی چیز پر پڑ گئی کہ اسی وقت شادی سے انکار کر دیا
بھارت میں ایک دلہن نے شادی والے دن دلہے کا گنج پن دیکھ کر شادی سے انکار کردیا جب کہ دلہا تقریب سے ہی ایک اور لڑکی کو دلہن بنا کر گھر لے گیا۔
بھارتی ریاست بہار میں ڈاکٹر روی کمار کی سگوالی گاؤں کی رہائشی لڑکی سے ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی اور اب انہوں نے روایتی طریقے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں بہار میں ہی تقریب منعقد کی گئی لیکن شادی کی تقریب سے پہلے تک دلہا دلہن کی ملاقات کبھی نہیں ہوئی جو ڈاکٹر صاحب کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی۔
شادی کے دوران سب اچھا چل رہا تھا اور تمام تقریبات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہی تھی مگر اچانک لڑکی نے شادی سے انکار کردیا، دلہے نے جیسے ہی اپنی پگڑی اتاری تو دلہن ڈاکٹر روی کا گنج پن دیکھ کر تقریب ادھوری چھوڑ گئیں اور شادی سے انکار کردیا۔ لڑکے والوں کی جانب سے دلہن والوں کو منانے کی تمام تر کوششیں رائیگاں گئیں اور وہ تقریب ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔
دوسری جانب ڈاکٹر روی نے بھی ٹھان رکھی تھی کہ وہ دلہن لیے بغیر گھر واپس نہیں جائیں گے لہذا مقامی پنچائت کی مدد سے چند ہی گھنٹوں میں ہی ڈاکٹر صاحب کو سبزی فروش کی بیٹی کی صورت میں دلہن مل گئی اور انہوں نے اسی تقریب میں شادی کرکے نیہا کو اپنی زندگی میں شامل کرلیا۔