صرف 7 دن تک نیم گرم پانی میں زیرہ ملا کر پئیں تو آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ ابھی آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے

ہمارے ہاں زیرہ ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتا ہے۔ کہنے کو تو یہ معمولی سی چیز ہے لیکن اس کے فائدے ایسے بڑے بڑے کہ جان کر انسان عش عش کر اُٹھے۔ کھانے میں تو ہم اس کا استعمال کرتے ہی ہیں لیکن اگر آپ ہفتہ بھر کے لئے ’زیرے کا پانی‘ بھی استعمال کر لیں تو نتائج آپ کو واقعی حیران کردیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بتاتی ہیں کہ جب وہ نئے شہر منتقل ہوئیں تو پانی اور آب و ہوا کی تبدیلی انہیں راس نہ آئی، ان کے پیٹ میں درد رہنے لگا اور بد ہضمی کی شکایت بھی پیدا ہوگئی۔ خوش قسمتی سے اس خاتون کی والدہ نے انہیں زیرے کا پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور اس کا نتیجہ بہت شاندار نکلا۔ وہ بتاتی ہیں ”اپنی والدہ کی ہدایت کے

مطابق میں ایک چمچ زیرے کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں مکس کرکے صبح نہار منہ پی لیتی تھی۔ پہلے ہی دن مجھے فرق محسوس ہونے لگا۔ سات دن کے استعمال نے میرے نظام انہظام کو درست کردیا اور میرا جسمانی میٹابولزم بھی بہتر ہوگیا۔ مجھے کھانا بھی پہلے سے زیادہ پرلطف محسوس ہونے لگا اور میں خود کو دن بھر چست و توانا محسوس کرنے لگی۔ ایک بڑی تبدیلی میں نے

یہ دیکھی کہ مجھے بار بار پیشاب کی حاجت ہونے لگی تھی۔ جب میں نے ایک ڈاکٹر سے مشورہ کیا تو اس نے بتایا کہ زیرے کے پانی استعمال کے باعث جسم سے فاسد مادوں کا اخراج پیشاب کے ذریعے ہوتا ہے اور اسی لئے حاجت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ کچھ دن میں یہ مسئلہ بھی خود ہی حل ہوگیا۔

یہ قدرتی نسخہ صرف نظام انہظام کے لئے ہی نہیں بلکہ وزن کم کرنے کے لئے بھی انتہائی مفید ہے اور ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ اس کے استعمال سے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے جبکہ جلد بھی تروتازہ اور چمکدار ہوجاتی ہے۔ اگر آپ خود کو تندرست اور دلکش دیکھنا چاہتے ہیں تو میرا مشورہ ہے کہ زیرے کا پانی ضرور استعمال کریں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.