آپ کی گردن کے گرد اس قسم کے نشانات ایک انتہائی خطرناک بیماری کی علامت ہوسکتے ہیں، جانئے اور محفوظ رہیے
ہمارے کھانے پینے کی عادات اور ورزش سے دوری کی وجہ سے ہم مختلف طرح کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں اوران میں سے کچھ بیماریاں موذی اور جان لیوا بھی ہوتی ہیں،ذیابیطس بھی انہیں بیماریوں میں سے ایک ہے. خطرناک بات تو یہ ہے کہ اب یہ بیماری نوجوانوں میں بھی ظاہر ہونے لگی ہے جبکہ ماضی میں یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ بیماری درمیانی عمر میں ہوتی ہے.
ایک 14سالہ نوجوان پانیترا کے ساتھ حال ہی میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا.اسے دن اور رات میں بہت زیادہ پیاس لگنے لگی اور ساتھ ہی اس کی گردن پر نشانات بن گئے . ابتداءمیں اس کی ماں نے سمجھا کہ یہ میل ہے اور اسے دھو دیا لیکن یہ نشان وہیں رہے اور بعد میں اسے علم ہوا کہ اس کے بیٹے کو ذیابیطس کی ٹائپ2لاحق ہوچکی ہے.ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اس طرح کے نشانات اپنی گردن یا جسم کے کسی اور حصے میں بھی نظر آئیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں انسولین صحیح طرح سے کام نہیں کررہی.
ان کا کہنا ہے کہ ان نشانات کوacanthosis nigricansکہا جاتا ہے اور یہ بغلوں میں بھی بن سکتے ہیںاور جب جسم میں انسولین کی مقدار بڑھتی ہے تو ہمارئی جلد میں موجود انسولین کے محسوسات بڑھ جاتے ہیں اور ان کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے جس سے جلد سرخ یا نشان بننے لگتے ہیں. ماہرین کاکہنا ہے کہ ٹائپ2ذیابیطس نوجوانوں میں عام ہوتی جارہی جس کی وجہ کھانے پینے کی غلط عادات اور ورزش سے دوری ہے لہذا انہیں چاہیے کہ فاسٹ فوڈ سے دور رہنے کے ساتھ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں.