سوشل میڈیا مہم کام دکھا گئی۔۔۔۔ موبائل کارڈز کے بعد گاڑیوں پر عائد اضافی ٹیکس کا خاتمہ ، سپریم کورٹ سے گاڑیوں کے شوقین حضرات کو خوش کر دینے والی خبر آگئی

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان، سپریم کورٹ نے ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر

عائد ٹیکس میں کمی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیار اور فروخت ہونے والی گاڑیوں پر عائد ٹیکس خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ پاکستان میں تیار اور فروخت ہونے والی گاڑیوں پر عائد ٹیکس کی شرح 33 فیصد کے

قریب ہے۔آٹو کمپنیوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی کل قیمت کا 33 فیصد مختلف ٹیکسوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ایک شہری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی اور استدعا کی کہ تمام کمپنیوں کی گاڑیوں پر عائد ٹیکسوں میں کمی کی جائے۔ درخواست گزار نے گاڑیوں پر عائد ٹیکسوں کی شرح کو 33 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد تک لے

جانے کا مطالبہ کیا۔اس حوالے سے سپریم کورٹ نے غور و فکر کے بعد ایف بی آر اور وزارت خزانہ کو خصوصی حکم جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں پر عائد ٹیکسوں میں فوری کمی کر دی جائے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کی گاڑیوں پر عائد 33 فیصد ٹیکس کو کم کرکے 25 فیصد کر دیا جائے۔ سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر عائد ٹیکس کی موجودہ شرح ناجائز ہے، اس لیے ٹیکسوں کی شرح میں فوری کمی کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.