گیس کی قیمتیں بڑھانے پرغور شروع۔۔اس مرتبہ کتنا اضافہ ہوگا؟ حکومت نے عوام کو زوردارجھٹکا دینے کی تیاری کرلی

مہنگائی کی ستائی عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر 250 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت نے پٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمتیں بڑھانے پر غور شروع کر

دیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس قیمتیں بڑھانے کے لئے تیاری بھی شروع کر دی ہے۔سوئی سدرن کی درخواست پر گیس 108روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی نادرن کی درخواست پر گیس 111 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اوگرا نے سوئی سدرن کی درخواست پر کراچی میں سماعت مکمل کر لی۔ عوام کی جیبوں سے 250 ارب روپے سے زائد اضافی چارجز نکالے جائیں گے ۔ذرائع کے آئی ایم ایف نے پرگروام کے حصول

کے لیے گیس نرخوں میں اضافے کی بنیادی شرط عائد کی ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر عالمی مالیاتی فنڈ آئی آیم ایف سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔لیکن آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ دینے کا معاملہ FATF کی کلیئرنس سے مشروط کر رکھا ہے۔ دو روز قبل عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات ابھی مزید خراب ہوں گے اور آئندہ مالی سال میں بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔آئی ایم ایف نے اس بات کا انکشاف کیا کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی شرح ترقی 2.9 فیصد رہے گی۔ آئندہ مالی سال میں بھی معیشت میں بہتری ممکن نہیں ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن ڈالر کی قدر میں اضافے اور مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کو آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے سے منسوب کر رہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.