اب آپ گائے کا گوبر اپنے منہ پر لگاسکتے ہیں، ایسی چیز متعارف کروادی گئی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی

آن لائن خرید و فروخت کی مشہور ویب سائٹ ایمزون پر ایک ایسی پراڈکٹ متعارف کروا دی گئی ہے کہ جس نے ایک جانب بھارت میں کروڑوں صارفین کو خوش کر دیا ہے تو دوسری جانب بیرون ملک مقیم لاکھوں بھارتی شہری بھی خوشی سے نہال ہو گئے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر گائے کے پیشاب کی مصنوعات تو پہلے ہی دستیاب تھیں مگر اب چہرے کو نکھارنے کے لئے گائے کے گوبر سے بنی صابن کی ٹکیاں، فیس ماسک اور اُپلے بھی دستیاب ہوں گے۔ گائے کے پیشاب سے بنا شیمپو پہلے ہی اس ویب سائٹ پر ایک مقبول پراڈکٹ ہے۔

ریاست اترپردیش کے تاریخی شہر متھرا کے مشہور دین دیال دھرم سنٹر کی جانب سے ویب سائٹ پر گائے کے پیشاب اور گوبر سے بنی متعدد نئی پراڈکٹس پیش کی گئی ہیں۔ اس سنٹر سے تعلق رکھنے والے گھنشیام گپتا کا کہنا تھا کہ ایمزون کے ساتھ ایک ہفتے تک بات چیت جاری رہی جس کے بعد گائے کے گوبر سے بنی پراڈکٹس بھی آن لائن فروخت کے لئے پیش کر دی گئی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اب بیرون ملک مقیم بھارتی بھی آسانی سے یہ پراڈکٹس خرید سکیں گے ،جو پہلے انہیں صرف بھارتی میں مل سکتی تھیں۔

ویب سائٹ پر گائے کے گوبر سے بنے چھ اُپلوں کا پیکٹ بھی دستیاب ہے اور تین اُپلوں کا پیکٹ بھی، اور دونوں ڈسکاﺅنٹ قیمت پر پیش کئے جا رہے ہیں، البتہ ڈلیوری چارجز خریدار کے ذمہ ہوں گے۔ تین اُپلوں کا پیکٹ 90 بھارتی روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح گائے کے خالص پیشاب کی مختلف سائز کی بوتلیں بھی ڈسکاﺅنٹ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں، جبکہ اس سے بنا شیمپو بھی دستیاب ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.