’’ آپ میرے باس ہیں اور میں آپ کا ماتحت ہوں ‘‘ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان کو یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے کیا یقین دہانی کروائی؟ دل خوش کر دینے والی خبر

سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جب جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو عمران خان کی جانب سے انہیں کہا گیا کہ آپ ہمارے پارٹنر ہیں، جس پر جنرل قمر
جاوید باجوہ نے وزیر اعظم سے کہا کہ نہیں آپ میرے باس ہیں اور میں آپ کے ما تحت ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جب جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو عمران خان کی جانب سے انہیں کہا گیا کہ آپ ہمارے پارٹنر ہیں، جس پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم سے کہا کہ نہیں آپ میرے باس ہیں اور میں آپ کے ما تحت ہوں، پالیسی بھی آپ کی ہوگی اور حکم بھی، لیکن اگر کل کو عمران خان بھی اس طرح کی فرمائش کرتے ہیں تو پھران کے عمران خان سے بھی تعلقات خراب ہو سکتے ہیں لیکن ابھی تک معاملات بڑے احسن طریقے سے چل رہے ہیں۔

صابر شاکر کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جب نواز شریف سے ملاقات کی تھی تو انہیں بھی اعتماد میں لیا تھا ، جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلی بار سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملے تھے اور ان کو سلیوٹ کیا اور اپنی خدمات پیش کیں تو جنرل قمر جاوید باجوہ نے نواز شریف کو کہا تھا کہ آپ میرے باس ہیں آپ جو بھی حکم دیں گے ہم ا س کی تعمیل کریں گے۔اور جب آپ ہم سے کوئی رائے لیں گے تو ہم وہ آپ کو دیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.