”اس وقت عمران خان پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ۔۔۔“ لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے وزیر اعظم کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کردی

دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ اس وقت عمران خان جہاں پھنسے ہوئے ہیں ، اس کی وجہ معاشی پالیسی نہیں بنائی ،چھ ماہ میں اصلاحات نہ کرنے کا مطلب ہے کہ حکومت نے چھ ماہ ضائع کردیئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ فاٹا میں ماتوڑ کے کو قتل کردیا گیاہے ، اگر یہ ٹرینڈ چل گیا تو اس سے فاٹا عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا ، اس وقت عمران خان پھنسے ہوئے ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے ابھی تک معاشی پالیسی نہیں بنائی ، دوسرا اصلاحات کا ایجنڈا تھا ، چھ ماہ میں اصلاحات نہ کرنے کا مطلب ہے کہ حکومت نے چھ ماہ ضائع کردیئے ہیں اور اصلاحات کا عمل شروع نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ادارے تباہ ہوچکے ہیں اورتباہ شدہ اداروں کی اصلاح کئے بغیر ان اداروں سے نتائج کیسے حاصل کئے جا سکتے ہیں؟

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.