“ 78 سال کی عمر میں بھی پاکستانی کرکٹرز سے بہتر فیلڈنگ کرسکتا ہوں..” سابق انگلش کرکٹر جیفری بائیکاٹ

سابق انگلش کرکٹر جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ 78 سال کی عمر میں بھی پاکستانی کرکٹرز سے بہتر فیلڈنگ کرسکتا ہوں۔

شہرہ آفاق سابق انگلش کرکٹر جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ میں 78 سال کا ہوں، شاید میں اس عمر میں بھی چند پاکستانی کرکٹر سے بہتر فیلڈنگ کرسکتا ہوں۔

مشہور سابق انگلش بیٹسمین جعفری بائیکاٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ میں صلاحیتوں کا مذاق اڑایا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس نے کئی کیچ گرائے، متعدد باؤنڈریز روکنے میں ناکام رہے، انگلش بیٹسمین آسانی سے ایک کے بجائے 2 اور 2کے بجائے 3رنز بناتے رہے،نتیجے میں بولرز بھی حوصلہ چھوڑ کر مار کھاتے نظر آئے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.