تاریخ پہ تاریخ، تاریخ پہ تاریخ، غیر ملکی ماڈل گرل نے کیس کا فیصلہ نہ ہونے پر عدالت میں کیا کردیا؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا
منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی حسینہ کی پاکستان کے سست عدالتی نظام کے باعث چیخیں نکل گئیں۔ بار بار کی پیشیوں سے تنگ آئی ماڈل گرل منگل کو عدالت میں پیش ہوئی تو خود کے خلاف قائم کیس کا کوئی بھی فیصلہ نہ ہونے پر آبدیدہ ہوگئی۔
کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی طرح جمہوریہ چیک کی منشیات سمگلر حسینہ ٹریسا تاریخ پہ تاریخ اور عدالتوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئی۔ 21 سالہ غیر ملکی حسینہ آج عدالت میں پیش ہوئی تو مقدمے میں تاخیر کے باعث عدالت میں اس کی آنکھیں چھلک پڑیں۔ ماڈل گرل نے سیاہ چشمے کے پیچھے آنسوﺅں کا سمندر چھپانے کی کوشش کی لیکن یہ لہریں وکلا اور صحافیوں کی نظروں سے ٹکراگئیں۔
ٹریسا کا کہنا ہے روزانہ پیش ہو ہو کر میں تھک گئی ہوں ،کیس میں کوئی کاروائی نہیں ہوتی،ناجانے کب فیصلہ ہوگا،کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ غیر ملکی ماڈل کو لاہور ایئر پورٹ سے ہیروئن سے بھرے بیگ سمیت گرفتار کیا گیا تھا، ملزمہ چیک ری پبلک کی شہری ہے اور ماڈلنگ کیلئے پاکستان آئی تھی۔