غیر ملکی مسافر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے تو ان سے موبائل فونز کی اتنی ڈیوٹی وصول کرلی گئی کہ احتجاجاً دروازے پر ہی لیٹ گئے

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب اضافی موبائل فون لانے والے غیر ملکی مسافروں سے اضافی ڈیوٹی وصول کی گئی۔ مسافروں نے ڈیوٹی وصول کیے جانے پر ایئر پورٹ پر ہی احتجاج شروع کردیا اور ایئر پورٹ کے خارجی دروازے پر لیٹ گئے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چینی مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سی زیڈ 6007 کے ذریعے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے۔ 2 مسافروں کے پاس 6 موبائل فونز تھے جس کے باعث انہیں 4 موبائل فونز پر اضافی ڈیوٹی ادا کرنا پڑی۔ حکام نے چینی مسافروں سے 4 موبائل فونز پر 285 ڈالر ڈیوٹی وصول کی ۔

موبائل فونز پر ڈیوٹی وصول کیے جانے پر نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر چینی مسافروں نے احتجاج شروع کردیا اور احتجاجاً خارجی دروازے کے آگے لیٹ گئے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.