عرب ملک میں غیر ملکی کو پاکستانی سفیر لگا دیا، اسکا نواز شریف سے کیا رشتہ ؟؟جان کر پاکستانی پریشان ہو جایں
نواز شریف کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر قطر میں تعینات نان کیرئیر سفیر شہزاد احمد کی مدت ملازمت میں دوسری بار توسیع کر دی گئی ہے، 2014 سے تعینات پاکستانی سفیر برطانوی شہریت کے حامل ہیں ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ شہزاد احمد بینکر تھے جنہیں 20 فیصد نان کیرئیر کوٹے پہ قطر میں سفیر لگایا گیا تھا۔ اخباری ذرائع کے مطابق نواز شریف کی طرف سے 2014 میں قطر میں تعینات کیے گئے نان کیریئر سفیر شہزاد احمد کی مدت ملازمت میں ایک بارپھرتوسیع کر دی گئی ہے، تقرری کی معیاد دوسری بار مارچ 2018 میں ختم ہو ئی تو مسلسل دوسری بار ایک سال کی توسیع مل گئی ۔
اخبار کا کہنا ہے کہ شہزاد احمد کے خاندان کا شریف فیملی سے قریبی تعلق ہے جس کے باعث نواز شریف نے بطور وزیرا عظم ان کی تقرری کی تھی ،وہ ناصرف نان کیرئیر ہیں بلکہ برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں ، نان کیرئیر شخص کی بطور تقرری اور مدت میں بار بار توسیع سے سفارتی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔