غیر ملکی ماڈل سمگلنگ کیس، پیشی کے وقت ایسا کام ہو گیا کہ دھاڑیں مار مار کر رو پڑی، جج کا بھی دل پگھل گیا

منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ملزمہ کو سیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔ فاضل جج نے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے والے کسٹم کے گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ۔ملزمہ ٹریزا ہلسکووا چی ری پبلک کی شہری ہے ،اس کو لاہور ایئر پورٹ سے کسٹم حکام نے گرفتار کرکے اس کے سامان سے ساڑے 8کلو ہیروئن برآمد کی تھی ،ملزمہ پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور اب مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے ۔ملزمہ کو جیل سے لاکر گزشتہ روزایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر چودھری کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم الیکشن کی مصروفیات کی وجہ سے فاضل جج نے کہا وہ

چاہتے ہیں کیس کو کسی دوسری عدالت میں منتقل کر دیاجائے ،اس پر ملزمہ عدالت میں رو پڑی ،غیرملکی خاتون کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھنے اور فیصلہ میں تاخیر سے شدید پریشان بھی نظر آئی ۔ملزمہ کے وکیل نے کہا ملزمہ کو آپ پر اعتماد ہے ،جج صاحب آپ کیس کے حقائق سے بھی آگاہ ہیں، آپ ہی کیس سماعت کریں ۔عدالت ملزمہ کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت

10 جولائی تک ملتوی کر دی اور قرار دیا کہ آپ کے اعتماد کا شکریہ مگر فیصلہ میرٹ پر ہی ہو گا ۔دوسری عدالت نے کسٹم اہلکاروں کو عدالت نے بطور گواہ طلب کیا ہوا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.