باچا گل تمہاری بیٹی تو شادی سے پہلے ہی گلچھڑے اڑانے لگی ہے ۔۔۔۔۔ رشتہ داروں کے طعنوں پر ایک باپ نے بیٹی اور ہونیوالے داماد کو کیا خوفناک سزا دے دی ؟ دل چیر دینے والی خبر
پشاور کے نواحی علاقہ اصحاب بابا میں غیرت کے نام پر سسر نے اپنے ہونے والے داماد اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتولین کی 6 ماہ پہلے منگنی ہوئی تھی اور ایک ہفتہ قبل دونوں سیر و تفریح کیلئے گئے تھے جس کا لڑکی کے والد کو رنج تھا
جس نے واپسی پر پہلے اپنی بیٹی اور پھر اپنے ہونے والے داماد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ’’چھ ماہ قبل 18 سالہ دائود کی منگنی 16 سالہ آمنہ سے ہوئی تھی اور دونوں ایک ہفتہ قبل سیر و تفریح کیلئے گئے تھے جہاں سے واپسی پر گزشتہ روز آمنہ کے والد کو کسی نے طعنہ دیا کہ شادی سے قبل ہی تمہاری بیٹی اپنے منگیتر کے ساتھ سیر و تفریح پر جارہی ہے یہ کیا ماجرہ ہے، جس پر باچا گل نے طیش
میں آکر پہلے اپنی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد ازاں اپنے ہونے والے داماد دائود پر فائرنگ کردی۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق لاہور کے تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ میں شوہر کے قتل کیس کی پیروی کرنے پر 40سالہ خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دی۔ پولیس کے مطابق تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ خالد نگر کی
رہائشی 40 سالہ نورین بی بی کے شوہراشرف کو چند روز قبل سلمان اور ارشاد عرف شادو وغیرہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کردیا تھا۔ مقتولہ اس مقدمے کی مدعیہ تھی اور ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ہومیوسائیڈ انچارج سے ملنے کے لیے تھانہ کاہنہ گئی، واپسی پر گھات لگائے ملزمان نے نورین بی بی کے قریب آنے پر اس کو فائرنگ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا، ملزمان اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئی۔(ز،ط)