گھر سے بھاگ کر غلطی سے انڈیا پہنچنے والے اس شخص نے کس طرح سے اپنی زندگی کے 25 بہاریں بھارت میں گزاریں؟ پاکستان واپسی پر سنائی جانے والی یہ آپ بیتی آپ کی آنکھیں نم کر دے گی

پاکستانی شہری سراج محمد 25 سال بعد بھارت سے واپس وطن پہنچ گیا۔پاکستان کے

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والا شہری سراج محمد 11 برس کی عمر میں گھر سے بھاگ کر لاہور پہنچا جہاں کراچی کی ٹرین پر بیٹھنے کے بجائے غلطی سے سمجھوتہ ایکسپریس پر بیٹھ کر بھارت پہنچ گیا تھا۔سراج محمد مراد خان کا کہنا ہے کہ 2005 میں ممبئی میں ایک مسلم گھرانے میں اس کی شادی ہوئی اور 2009 میں اس نے خود بھارتی پولیس کے سامنے پیش ہو کر بیوی بچوں کے ساتھ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی لیکن جیل اس کا مقدر بن گئی اور پھر کئی سال تک جیل آنا جانا لگا رہا۔بھارتی این جی او نے سراج محمد کی بھارتی شہریت کا کیس لڑا لیکن بھارتی ہائیکورٹ نے شہریت دینے کے بجائے دوبارہ قید کا حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا میں خبریں آئیں تو انصار برنی ٹرسٹ کی کاوشوں سے پاکستان پہنچ گیا جہاں اسے لاہور میں ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا۔

سراج محمد 25 برس بعد وطن واپس پہنچا تو اسکی خوشی دیدنی تھی لیکن بیوی کے ساتھ 12 سالہ بیٹی اور 7 سال کے جڑواں بیٹوں کی جدائی کے غم میں نڈھال ہے جو بھارت میں ہی موجود ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.