’تم لوگ شادی کر کے بھاگے، اب تمہیں پیشاب۔۔۔‘ گھر سے بھاگنے والے لڑکا لڑکی کو لڑکی کے گھر والوں نے پکڑ لیا اور پھر ایسا غلیظ ترین کام کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

بھارت میں ایک نوجوان جوڑے کے لئے مرضی کی شادی ایسا ’جرم‘ بن گئی کہ جس کی پاداش میں انہیں بدترین تشدد سہنا پڑا، ان کے بال کاٹ دئیے گئے، اور حتٰی کہ پیشاب جیسی غلیظ چیز پینے پر بھی مجبور کر دیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اندور شہر کے گاﺅں ہرداس پور سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ لڑکی اور 23 سالہ لڑکے نے جون میں گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔ ان کے والدین اس پر شادی کے لئے تیار نہیں تھے جس پر وہ گھر سے بھاگ کر گجرات شہر چلے گئے اور شادی کر کے وہاں رہنے لگی۔ ان کی بدقسمتی تھی کہ چند دن قبل گاﺅ ںمیں لڑکے کے گھر میں ایک فنکشن تھا جس میں شرکت کے لئے یہ بھی آن پہنچے۔ اُدھر لڑکی والوں کو پتا چلا کہ ان کی بیٹی واپس آئی ہے تو رات کے وقت انہوں نے اکٹھے ہو کر لڑکے کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

حملہ آور لڑکی کے والد مال سنگھ کی قیادت میں بڑی تعداد میں آئے اور لڑکی اور اس کے شوہر دونوں کے پکڑ کر لے گئے۔ انہوں نے اپنے ڈیرے پر لے جا کر لڑکے کو کھمبے کے ساتھ باندھ دیا اور اور دونوں کی پٹائی شروع کر دی۔ اس دوران لڑکی کے بال بھی کاٹ ڈالے اور پھر دونوں کو سزا کے طور پر پیشاب پینے پر مجبور کیا۔

متاثرہ جوڑا اس ظلم کے خلاف شکایت لے کر اگلے روز پولیس کے پاس گیا اور لڑکی نے اپنے ہی والد کے خلاف رپورٹ درج کروائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم مال سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے البتہ اس کے ساتھی ملزمان فرار ہو گئے ہیں اور ان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.