گھرمیں چھپکلیاں دیکھ کرگھبر ائیں نہیں بلکہ یہ آسان طریقہ استعمال کریں۔۔ چھپکلیاں ایسی غائب ہونگی جیسے گدھے کے سر سے سینگ

گرمیوں کے موسم میں ہر گھر میں تقریباً چھپکلیاں پائی جاتی ہیں ۔ تاہم دیکھا گیاہے کہ گھر کی خواتین اکثر چھپکلیوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتیں اور بعض تو ڈر کے مار چیخنا بھی شروع کر دیتی ہیں ۔ یہاں ہم آپ کو ایسا دیسی طریقہ بتائیں گے جو آپ کے ان مسائل کو فوری طور پر حل کر دے گا اورچھپکلیاں آپ کے گھر سے دور رہیں گیں ۔انڈے کے چھلکے تقریباً ہر گھر میں روزانہ ناشتے میں انڈوں کا استعمال ہوتا ہے زیادہ تر خواتین انڈے کے چھلکوں کو پھینک دیتی ہیں ۔ اگر آپ انڈوں کے کچھ چھلکے گھر میں مختلف جگہوں پر ڈال دیں جیسے داخلی دروازے وغیرہ میں، بس ان چھلکوں کو توڑنا نہیں ہے بلکہ دو ٹکڑوں میں ڈالنا ہے اور وہی ہر جگہ کے لیے کافی ثابت ہوں گے، لیکن ہر 3 سے 4 ہفتے بعد ان چھلکوں کو بدلنا ضروری ہے۔ یہ چھپلکیوں کو

ڈرا کر گھر سے بھگانے کا بہت موثر اور سستا طریقہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جاندار ان چھلکوں کو شکاری سمجھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔ کافور کی گولیاں کافور کی یہ چھوٹی گولیاں پتنگوں، لال بیگوں، چیونٹیوں، مکھیوں اور چھپلکیوں سب کو نشانہ بناتی ہیں۔ ان گولیوں کو چولہے، فریج یا سنک کے نیچے ڈال کر آپ چھپکلیوں سے نجات پاسکتے ہیں۔ لہسن لہسن کی

بو صرف انسانوں کے مزاج پر ہی گراں نہیں گزرتی بلکہ یہ چھپکلیوں کو بھی دور بھگاتی ہے۔ لہسن کی پوتھی کو گھر کے داخلی دروازوں یا کھڑکی پر رکھ کر آپ ان جانداروں کو گھر کے اندر

داخل ہونے سے روکسکتے ہیں۔ پیاز پیاز کے ٹکڑے بھی چھپکلیوں کو دور بھگانے کا اچھا ذریعہ ہیں، پیاز کو 2 ٹکڑے میں کاٹیں اور ایسی جگہوں پر رکھ دیں جہاں آپ کے خیال میں یہ جاندار چھپا ہوا یا داخلی دروازے کے پاس رکھنا بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔ سیگریٹ کے اندر کا چمکیلا کاغذ سگریٹ کے پیکٹ کے اندر جو چمکیلا سا کاغذ ہوتا ہے۔وہ یا پھر چائے کے پیکٹ‌ کے اندرورنی طرف بھی ویسا ہی جو چمکیلا کاغذ ہوتا ہے۔لے کر جہاں سے چھپکلی کا گزر ہو اس جگہ لٹکادیں۔چھپکلی اس کاغذ کی وجہ سے نہیں آئے گی۔ پان میں استعمال ہونے والا چونا چونا جو پان میں

لگاتے ہیں وہ لے کر اس میں تھوڑا پتے کا تمباکو پیس کر ملالیں۔ اور اس کی گولیاں‌ بناکر بھی ان سے وہی کام لیا جاسکتا ہے جو نسوار سے لیا جارہا ہے۔اور اس کا نتیجہ بھی وہی نکلے گا۔ جو زینب والے طریقے میں‌ نکل رہا ہے۔ امونیا اور آلو چوہے اور چھپکلی سے نجات حاصل کرنے کے لئے ایک پیالے میں امونیا ڈال کر اس میں آلو کے چار ٹکڑے ڈال کر کچن میںکسی جگہ رکھ دیں چوہے اور چھپکلی نہیں آئیں گے ۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ12 گولیاں اسپرین کیاور آدھا کپ چینی ،تین چوتھائی کپ دودھ میں گھول لیں اب اس آمیزے میں ایک کپ بورک پاوڈر اور ایک کپ آٹا ملاکر اچھی طرح گوندھ لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بناکر کیبنیٹ کے اندر باہر کونوں اور سنک کے اطراف میں چپکا دیں چند ہی دنوں میں آپ کا کچن کاکروچ اور چھپکلی سے پاک ہو جائے گا۔بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.