یہ جھوپنڑی نہ گراؤ۔۔۔۔کل ایک پاکستانی خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیا واقعات پیش آئے؟وزیراعظم عمران خان نے کیسے ایک خاتون کی پکار پر بڑے بڑوں کی دوڑیں لگوا دیں؟ شاندار خبر

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بوڑھی خاتون کی ویڈیو کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ۔ ویڈیو میں ایک بوڑھی خاتون بے سرو سامانی کی حالت میں بیٹھی ہے جس کانام نسیم بی بی ہے۔ وہ جھونپڑی نہ گرانے اور کمرہ تعمیر کنے کی اپیل کرتی ہوئی

دکھائی دیتی ہیں جس پرعمران خان نے نوٹس لیا اور خود ویڈیو کال پر نسیم بی بی سے گفتگو کرتے ہوئے مکمل مدد کی یقین دہانی کروائی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بوڑھی خاتون کی ویڈیو کا نوٹس لے لیاہے جس میں وہ شکوہ کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔جس پرعمران خان نے نوٹس لیا اور خود ویڈیو کال پر نسیم بی بی سے گفتگو کرتے ہوئے مکمل مدد کی یقین دہانی کروائی۔وزیراعظم نے ویڈیو کال میں نسیم بی بی سے کہا کہ ہم آپ

کو کوئی بھی تکلیف نہیں ہونے دیں گے ،سوشل میڈیا پر آپ کی ویڈیو دیکھی ہے جس کے باعث مجھے بہت دکھ ہوا۔ بوڑھی خاتون نے پناہ گاہ منتقل ہونے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میرے شوہر کی قبر اسی جگہ ہے اور اگر رہنے کی چھت دینی ہے تو اسی جگہ پر دی جائے۔وزیراعظم عمران خان نے نسیم بی بی کی

خواہش کے مطابق مدد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی اعوان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارہ کہو کے ایک رہائشی نے بے گھر بوڑھی خاتون کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد میں نے ہدایت کی کہ اس خاتون کا پتا لگایا جائے اور جب ہم نے ان سے ملاقات کی تو انہوں نے پنا ہ گاہ جانے سے انکار کر دیا لیکن ہم نے انہیں ان کی پسند کی جگہ پر ہی عارضی طور پر چھت فراہم کر دی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.