”جی ایچ کیو دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کو ایسے کمرے میں لے جا یا گیا جہاںاس سے قبل۔۔۔“ نامور صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو کا طویل دورہ کیا تو سول ملٹری تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا جس پر سب نے اطمنان کا اظہار کیا ۔اس دورے کے حوالے سے صحافی اعزاز سید نے اپنے کالم میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ،
کور کمانڈر کانفرنس کے لیے مختص کمرے میں لے جا یا گیا جہاں اس سے پہلے کسی وزیراعظم کو نہیں لے جا یا گیا ۔اپنے کالم میں انہوں نے لکھا کہ وزیرا عظم عمران خان کے پاک فوج سے تعلقات کا باضابطہ آغازستائیس اگست کو اس روز ہوا کہ جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاوس میں ان سے ملاقات کی ملاقات کی۔ میری اطلاع کے مطابق اسی ملاقات میں عمران خان کے جی ایچ کیو کا دورہ بھی طے ہوا۔ جنرل باجوہ سے ملاقات کے دو روز بعد وزیراعظم اپنی کابینہ کے چند اہم ترین ارکان کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز
راولپنڈی گئے۔ جہاں وزیراعظم اور آرمی چیف کی پچیس منٹ کے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ انہیں کور کمانڈرز کانفرنس کے لیے مختص کمرے میں لے جایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کمرے میں ماضی میں وزرا اعظم کو نہیں لایا گیا۔وزیراعظم کے اس غیر معمولی دورے کے موقع پر ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آِئی ایس آئی نے وزیراعظم اور ان کےساتھ آنیوالے کابینہ کے ارکان کو ملک کو درپیش مسائل پاکستان
کے امریکہ ، بھارت، افغانستان ، ایران ، سعودی عرب سے تعلقات کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ڈی جی ایم آئی نے ملک میں دھشتگردی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایک افسر نے ملک بھر میں فوج کے منصوبوں ، فوجی بجٹ ، شہیدوں کے ورثا کے لیے اقدامات اور ڈی ایچ اےیز کے بارے بریفنگ دی۔اس ملاقات کی اہم بات یہ بھی ہوئی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام شرکا کے سامنے کہا کہ جناب وزیراعظم ہم آپ کو مکمل سپورٹ فراہم کریں گے اور آپ کی پالیسیوں کی پیروی کریں گے۔ فیصلہ آپ کا ہوگا۔(س)