’’ یہ شخص فرعون بن کر خود کو سیاست کا بادشاہ کہلواتا رہا ۔۔۔‘‘ وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرور کے چوہدری نثار کے حوالے سے انکشافات
وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے چوہدری نثار علی خان کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا میری یہ دیرینہ خواہش تھی کہ جس شخص کو میں سیاست میں لے کر آیا تھا اسے اسی طرح واپسی کا راستہ دکھاؤں کیوں کہ اس شخص نے سیاست کو
ایسا داغدار کیا کہ عوام کو جمہوریت پر اعتماد مجروح ہو ا اللہ کو تکبر اور غرور پسند نہیں اور چوہدری نثار کو اس کی سزا ملی۔ غلام سرور خان نے مزید کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے غلط بیانی سے کام لیا اپنی انتخابی مہم کے دوران وہ کہتے رہے کہ تھوک کر چاٹنا ان کی عادت نہیں مگر اس کے برعکس انہوں نے کئی بار ایسا کرنے کی کوشش کی مگر کسی نے ان کو ایسا کرنے نہ دیا۔میں اللہ کا
شکر ادا کرتا ہوں کہ اس شخص کو اپنی دیرینہ خواہش کے مطابق میں خود ہی سیاست سے باہر کرنے گیا۔ مجھے عمران خان نے کہا کہ تمھارا دوست پی ٹی آئی کے دروازے پر دستک دے رہا ہے میں نے کہا خان صاحب اندر سے کنڈی لگا دو۔۔چوہدری نثار کو واضح برتری سے شکست میرے اللہ کا مجھ پر کرم ہے جو شخص تیس سال اقتدار پر مسلط رہا اور فرعون بن کر خود کو سیاست کا بادشاہ کہلواتا رہا اس کی سیاست کا اختتام انتہائی شرمناک طریقے سے ہوا ہے جس کی مثالی شکست نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ اللہ کو تکبر اور غرور
کسی صورت پسند نہیں اور سیاست عوامی خدمت کا نام ہے نہ کے عوام کی تذلیل کرکے سیاست کی جاتی ہے۔ یاد رہے سابق وزیر داخلہ عام انتخابات میں شکست کے بعد منظر عام سے غائب ہیں۔ تاہم 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں چوہدری نثار کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا کرتے تھے۔ تاہم 25 جولائی کے الیکشن میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ چوہدری نثار نے اپنی پارٹی کی قیادت کے پالیسیز کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے آزاد حیثیت میںالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ یہی فیصلہ چوہدری نثار کیلئے تباہ کن ثابت ہوا اور انہیں اپنے آبائی حلقے سے پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔(ف،م)