گلگت بلتستان میں لڑکے سے زیادتی و قتل کے 4 مجرموں کو پھانسی کی سزا
انسداد دہشت گردی عدالت نے گلگت بلتستان میں لڑکے سے زیادتی و قتل کے 4 مجرموں کو پھانسی کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداددہشت گردی کی عدالت نے گلگت بلتستان میں لڑکے سے زیادتی و قتل کے 4 مجرموں کو سزائے موت سنادی، ملزمان میں حنان، نوراعظم ، نور محمد اورعمر شامل ہیں جب کہ عدالت نے ملزمان پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ فروری میں گلگت بلتستان کی وادی تحصیل ہیڈ کواٹر اشکومن میں 4 فروری کی شام دیدار حسین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔