پنجاب کے اہم شہر میں جنسی درندے بے لگام، کپڑا خریدنے جانے والی دو بہنوں کو درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزمان گرفتار، افسوسناک انکشافات

معاشرے نے حیوانیت کی چادر اوڑھ لی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گجرات میں درندگی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔ دو بہنیں کپڑا خریدنے کے لیے بازار گئیں تو دکان دار اپنے ایک دوست کے ساتھ انہیں کپڑا دکھانے کے بہانے گودام میں لے گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم صدام اور اس کے ساتھ توقیر نے ایک بہن کو کمرے میں بند کیا اور دوسری کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی کی چیخ و پکار پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے، چھٹی جماعت کی طالبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.