اتوار کے روز گورنر ہاﺅس پنجاب پہلی مرتبہ عوام کیلئے کھولا گیا تو لوگوں نے وہاں کیا شرمناک کام شروع کر دیا ؟ جان کر آپ کو بے حد افسوس ہو گا
وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آنے کے فوری بعد تمام پنجاب ہاﺅسز کو عوا م کیلئے کھولنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی انہوں نے سادگی اختیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور اب وہ آہستہ آہستہ اپنے اعلانات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کیونکہ مری ، کراچی اور لاہور میں واقع گورنر ہاﺅسز کو عوام کیلئے کھول دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت کی جانب سے لاہور کے مال روڈ پر واقع گورنر ہاوس کوعوام کیلئے پہلی مرتبہ کھولا گیا اور اسے دیکھنے کیلئے عوام کا بڑا ہجوم وہاں امڈ آیا جس کی توقع شائد پنجاب حکومت نے بھی نہ کی تھی تاہم وہاں سیر کیلئے آنے والے شہریوں نے
اس کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کا ذرا بھی خیال نہ کیا اور جس وقت شام کو گورنر ہاوس خالی ہوا تو ہر طرف کچرہ ہی کچرہ نظرآیا جس نے گورنر ہاﺅس کے حسن کو گرہن لگا دیا ۔گورنر ہاﺅس کے پارکس میں ہر طرف شاپر ، چائے کپ اور پانی خالی بوتلیں ہی بکھریں نظر آئیں جو کہ انتہائی افسوسنا ک عمل ہے