موبائل فون کا دور ۔۔۔۔ گوجرانوالہ میں ایک بہن اپنے سگے بھائی کوپیار کے جال میں پھنسا کر بیوقوف بناتی اور رقم بٹورتی رہی ۔۔۔مگر اس غیر اخلاقی کھیل کا پول کیسے کھلا اور نتیجہ کیا نکلا ؟ جان کر ہر کوئی توبہ توبہ کر اٹھا

گوجرانوالہ میں موبائل فون پر دوستی کر کے بھائی کو دوستی کے جال میں پھنسا نے اور رقم ایزی پیسے کے ذریعے بٹورنے والی بہن نے ثالث اور والدہ کے روبرو جرم تسلیم کر لیا ، یا د رہے کہ ملزمہ کا بھائی محمد اشرف حقیقت کھلنے پر دل برداشتہ ہو کر،

گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر چکا ہے ، مقدمہ کی مدعیہ متوفی کی والدہ نے اصلیت سامنے آنے پر 3 نامزد ملز موں کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کر دی ،تفتیش میں انکشاف ہوا کہ محمد اشرف سے اس کی حقیقی بہن سنبل نے موبائل فون اور سم عینی نامی لڑکی کو دینے کے لئے حاصل کئے اور خود عینی بن کر محمد اشرف سے دوستی کر لی ، اشرف کو شادی کا جھانسہ بھی دیا اور ایزی لوڈ کے ذریعے رقم منگواتی رہی ، اشرف کی بیوی اس سے طلاق لے چکی تھی ،اس نے چند دن بعد جب اپنی بہن سنبل سے عینی کے ساتھ شادی

کیلئے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ جس لڑکی سے نکاح کروانا تھا اسکی شادی حافظ آباد میں کسی اور سے ہوگئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس تفتیش میں انکشاف ہو ا کہ خود کشی سے قبل متوفی کے موبائل فون پر آخری کالیں مبینہ عینی نامی لڑکی کی تھیں ، تفتیش کے دوران ثالث کو بھی مقرر کیا گیا جس کے روبرو سنبل نے والدہ کی موجودگی میں تسلیم کیا کہ اس نے اپنے بھائی کے ساتھ محبت کا چکر چلایا اور عینی بن کر اس سے رقم بٹورتی رہی ،

مقتول کی والدہ غلام فاطمہ نے بیٹے کے قتل کا مقدمہ تھانہ صدر گوجرانوالہ میں ملز م ذکا اﷲ ، نصیر بی بی اور مطیع اﷲ کے خلاف 8

جولائی کو درج کروایا تھا ، پولیس نے اخراج مقدمہ کی رپورٹ عدالت میں داخل کر دی۔
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.