گوجرانوالہ میں نوجوان اپنی محبوبہ سے ملنے اس کے گھر پہنچ گیا ، جب لڑکی کے باپ نے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی دیکھی تو سیدھا بیٹی کے کمرے میں گیا اور پھر۔۔۔انتہائی خوفناک خبر آ گئی

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں نوجوان چھپ پر اپنی ہم جماعت لڑکی سے ملنے کیلئے اس کے گھر گیا لیکن وہاں موجود گارڈ نے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ماڈل ٹاون میں پیش آیا جس کے دوران عبدالمقتدر نامی نوجوان اپنی دوست لڑکی سے ملنے اسکے گھر گیا تھا، دونوں ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے۔کالج کے طالب علم کے والد نے الزام عائد کیا کہ سیکیورٹی گارڈ نے لڑکی کے والد کے کہنے پر گولی ماری۔ لڑکی کے گھر والوں کو باہر کھڑی موٹر سائیکل سے نوجوان کا پتہ چلا تھا۔پولیس نے لڑکی کے والد اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے۔تھانہ ماڈل ٹاو¿ن کے ایس ایچ او انصر مغل نے بتایا کہ پولیس کے نوجوان کی لاش کی اطلاع ملی تھی جس پر ہم وہاں پہنچے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کی جیب سے پرس ملا جس میں موجود کالج کارڈ پر اس کا نام عبدالمقتدر لکھا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص نوجوان کا تعاقب کررہا تھا جبکہ دوسرے نے اس پر فائر کیا۔انصر مغل نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.