گوجرانوالہ میں پولیس اہلکار دولہا نے بارات لانے سے انکار کردیا لیکن پھر دلہن کی شادی باراتی سے کردی گئی لیکن یہ باراتی دراصل کون تھا؟ جانئے

دولہا بارات نہ لایا، دلہن کزن کے ساتھ نکاح کرکے رخصت کردی گئی۔ چکن مبر 356 ج ب کے محمد علی گجر نے اپنے پولیس کانسٹیبل بیٹے محمد نوید کی منگنی محلہ گوجرہ اسلام پورہ میں ولی محمد گجر کی بیٹی نازیہ سے کی۔

بارات والے دن لڑکی والے دولہا کا انتظار کرتے رہے، سارا دن گزرگیا مگر دولہا محمد نوید بارات لے کر نہ پہنچا، لڑکے والوں سے رابطہ پر پتہ چلا کہ ان کا لڑکا گھر سے فرار ہوگیا، اس لئے وہ بارات لے کرنہیں آسکتے، یہ اطلاع خوشیوں والے گھر پر پہاڑ بن کر ٹوٹی۔ بعد ازاں برادری کے لوگوں نے دلہن کا نکاح شیخوپورہ سے آئے دلہن کے کزن محمد علی سے کروادیا۔

اطلاع کے مطابق محمد نوید نے جہیز کا سامان واپس کرنے سے بھی انکارکردیا ہے۔ بچی کے والدین نے آئی جی پنجاب عارف نروا آر پی او غلام محمد سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بچی کے جہیز کا سامان واپس دلا یاجائے اور پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.