گوجرانوالہ میں بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیوز بنانے کا انکشاف
گوجرانوالہ میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ان کی ویڈیوز بنانے کاانکشاف ہواجبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
نجی چینل ”دنیا نیوز“کے مطابق گوجرانوالہ میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کی شناخت راشد اور طارق شاہ بتائی جارہی ہے جہنیں حراست میں لے کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ،رپورٹس کے مطابق راشد ویڈیو سنیٹر کا مالک ہے جبکہ طارق شاہ جعلی پیر ہے جن کے قبضے سے ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس اورحساس اداروں نے متاثرہ خاندانوں سے بھی رابطہ کرلیا ہے اور ان سے اس حوالے سے معلومات شئیر کی جارہی ہیں ۔