گلوکارہ ریحانہ کی 30 ویں سالگرہ، فحش فلموں کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے انہیں ایسا تحفہ دے دیا کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا
معروف گلوکارہ ریحانہ دنیا بھر میں اپنے فن کی بدولت پہچانی جاتی ہیں لیکن ان کی ایک پہچان فحش فلموں کی ویب سائٹ سے تعلق بھی بن چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے ان کی 30 ویں سالگرہ پر نہ صرف اپنی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کردی بلکہ اپنی ویب سائٹ کے لوگو پر بھی ریحانہ کی تصویر لگادی۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ ریحانہ نے 2012 میں ایک ٹویٹ میں فحش فلموں کی سب سے بڑی ویب سائٹ کے بارے میں اپنے لگاﺅ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس ویب سائٹ سے بہت زیادہ پیار کرتی ہیں بالخصوص اس ویب سائٹ پر برازیلی لوگوں سے متعلق مواد ان کا پسندیدہ ہے۔
گلوکارہ کے اس ٹویٹ کے بعد گزشتہ سال 2017 میں ویب سائٹ نے گلوکارہ ریحانہ کو ان کی سالگرہ کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا اورویب سائٹ پر موجود ان کی پسندیدہ کیٹگری کو اپ ڈیٹ کیا تھا۔
گزشتہ روز (20 فروری) کو گلوکارہ ریحانہ نے اپنی 30 ویں سالگرہ منائی تو فحش ویب سائٹ نے ایک بار پھر وہی روایت دہرائی اور گلوکارہ کی پسندیدہ کیٹگری کو اپ ڈیٹ کردیا۔ ویب سائٹ کی طرف سے نہ صرف کیٹگری کو اپ ڈیٹ کیا گیا بلکہ گلوکارہ کی ایک تصویر بھی اپنے لوگو پر سجادی گئی جس میں انہوں نے سر پر تاج پہن رکھا ہے۔
ویب سائٹ کی طرف سے ایک ٹویٹ میں نئی اپ ڈیٹ سے متعلق آگاہ کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ ریحانہ کے پرانے عاشق ہیں۔