واہ کپتان واہ ۔۔ کیا گیم کھیل دی ، عمران خان کے نئے کھلاڑی حفیظ شیخ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، آئی اایم ایف بھی چکرا کررہ گیا
پاکستان نے ایمنسٹی اسکیم پر انٹرنیشل مانٹیری فنڈ (آئی ایم ایف) کو راضی کرلیا ہے، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم رواں ماہ متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوران پاکستان نے ایمنسٹی اسکیم پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوسکتا ہے، اسکیم سے 170 ارب روپے کا ٹیکس مل سکتا ہے۔ اسکیم سے 2500 ارب روپے اثاثے قانونی بن سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم رواں ماہ متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم آسان اور سہل ہوگی۔ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم آئی ایم ایف پروگرام سے پہلے جاری ہوگی۔ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام لینے کے بعد اسکیم کا اجرا نہیں ہوسکتا۔خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ارنستو ریگو کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی
سطح کے مذکرات کی قیادت حکومت پاکستان کی جانب سے سیکریٹری وزارت خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کر رہے ہیں۔تکینکی مذاکرات میں آئی ایم ایف سے محصولات، ایکسچینج ریٹ، شرح سود، بجلی اور گیس کی قیمتوں پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کے ساتھ سوشل سیفٹی نیٹ پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایم ایف کو حکومت کی جانب سے سرکلر ڈیٹ کم کرنے، بجلی و گیس کے نرخ بڑھانے کے لیے حکمت عملی کا بھی بتایا گیا۔ آئی ایم ایف نے نئے مالی سال سے بھرپور ٹیکس اصلاحات پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ آئی ایم ایف کم از کم چھ سو ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا نفاذ چاہتا ہے۔آئی ایم ایف وفد نے بجلی اور گیس کے نرخوں میں بھی اضافہ تجویز کیا ہے جبکہ نقصان میں چلنے والے
قومی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری بھی آئی ایم ایف کے مطالبات میں شامل ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 10 مئی تک جاری رہیں گے، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، وزیر اعظم نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ اجلاس میں کرپشن کے خاتمے پر زور دیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ای سی سی کا فیصلہ برقرار رہے گا۔کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے ایک بار پھر کرپشن کے خاتمے پر زور دیا، انھوں نے کہا کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، چوروں اور لٹیروں کو نہیں چھوریں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کم زور معیشت وراثت میں ملی ہے، معیشت میں بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزرا سحر و افطار میں غریبوں کا خیال رکھیں، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے۔ اور اب یہ بڑی خبر آئی ہے۔