ذاتی طور پر عمران خا ن کو جانتا ہوں دیانتدار ہیں:حفیظ اللہ نیازی
عمران خان کے شدید مخالف سمجھے جانے والے ان کے بہنوئی نے کپتان کے حق میں ایسا بیان جاری کر دیا ہے کہ سن کر پی ٹی آئی والے بھی دنگ رہ جائیں گے ۔
نجی ٹی وی اے آروائے نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی نے اعتراف کیا کہ میں عمران خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور وہ دیانتدار آدمی ہیں ۔حفیظ اللہ نیاز ی کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ اس وقت پاکستان بحرانی کیفیت سے دو چار ہے اورباہمی عدم اعتماد کا فقدان ہے، یہی نہیں ملک میں شکوک و شبہات کی جنگ چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جس نے جرم کیا اسے شفاف ٹرائل کا موقع ملنا چاہیے،ادارہ مجھے مافیا ،ڈاکو کہے گا تو میں یہی کہوں گا بد نیتی ہے۔