نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم ،حافظ محمد سعید نے ایسا اعلان کر دیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ جایں

امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے 13کشمیریوں کو شہید کئے جانے کے خلاف کل (بروزسوموار) 2اپریل کوصوبائی دارالحکومت لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
اپنے بیان میں حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ بھارت سرکار کشمیریوں کی مضبوط جدوجہد آزادی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر نہتے کشمیریوں کا خون بہا رہی ہے،نام نہا د سرچ آپریشن کے نام پر معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کی قتل و غارت گری کا ارتکاب کیا جارہا ہے،فرضی جھڑپوں اور شہادتوں انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور ملکوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری

نوجوان پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں اور قربانیاں و شہادتیں پیش کر رہے ہیں،اتوار کے دن بھی جب نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند گولیاں برسائی گئیں تو وادی کشمیر میں ہر جگہ پاکستان کے ترانے گونج رہے تھے اور ہزاروں کشمیریوں کی جانب سے پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کے نعرے لگائے جارہے تھے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیری مسلمان پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں اور بھارت سرکار کے غاصبانہ قبضہ سے آزادی کیلئے اس کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں،حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مصلحت پسندی چھوڑ کر مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا کھل کر ساتھ دے‘ انڈیا کی ریاستی دہشت گردی کوبین الاقوامی سطح پر بے نقاب کیا جائے اور پوری دنیا میں اپنے سفارت

خانوں کو متحرک کر کے تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پندرہ دنوں میں بھارتی فوج کی طرف سے درجنوں کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے،ہر آنے والے دن نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے،بھارتی فوجی اہلکار کشمیریوں کو شہید کرنے کیلئے کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں ،جس سے ان کی لاشوں کی شناخت بھی ممکن نہیں رہتی،ان حالات میں پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مشکل وقت میں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم

و بربریت اور دہشت گردی کیخلاف کل سوموار کو پورے ملک میں یوم احتجاج منایا جائے گا اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جن میں سیاسی، مذہبی و کشمیری جماعتوں کے قائدین کو بھی شریک کیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.