” حافظ سعید کو اس ملک بھیج دیں“چینی صدر نے پاکستان کو کیا مشورہ دیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دباﺅ بڑھنے کے ساتھ ہی چین نے پاکستان کو تجویز دی ہے کہ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو جنوب ایشیائی ملک بھیج دیں۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ ’ٹائمز ناو¿‘ کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں ہونیوالے باﺅفورم کے دوران چینی صدر ژی جن پنگ نے اپنے اتحادی ملک پاکستان کے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو تجویز دی ہے کہ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو جنوب ایشیائی ملک میں منتقل کردیں تاکہ وہ اپنی زندگی سکون سے گزار سکیں۔چین نے درخواست کی ہے کہ حافظ سعید کے کسی اور جگہ انتقال کے حوالے

سے مختلف آپشنز پر غور کریں ۔اخبار کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی نے ”دی ہندو“ اخبار کو بتایاکہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان یہ میٹنگ 35منٹ تک جاری رہی جس دوران 10منٹ تک حافظ سعید کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔

دی ہندو کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیاگیا کہ چینی صدر کی تجویز کے بعد پاکستانی وزیراعظم نے حکومت کی قانونی ٹیم سے بھی مشاورت کی اور امکان ہے کہ جلد ہی ٹیم اس کا کوئی حل نکالے گی تاہم شاہد خاقان عباسی کی مدت 31مئی کو ختم ہورہی ہے اور امکان ہے کہ نئی حکومت اس میں پیش رفت پر غور کرے گا۔

ادھر ایک ہفتہ قبل ہی پنجاب حکومت نے حافظ سعید کی سیکیورٹی دوبارہ بحال کردی ہے اور صوبائی حکومت نے سینئر عہدیدار نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے احکامات پر حافظ سعید کی سیکیورٹی کیلئے دوبارہ پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیںجو سپریم کورٹ کے حکم پر ہٹائے گئے تھے، سیکیورٹی کا فیصلہ حافظ سعید کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر کیاگیا۔

یادرہے کہ بھارت یہ بھی الزام لگاتا ہے کہ ممبئی حملوں کے ماسٹرمائنڈ حافظ سعید احمد ہیںاوراخبار نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ وہ عالمی اور بھارتی ایجنسیوں کے ریڈار پر ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.