پاکستانی ماڈل ہاجرہ یامین کی ایسی ’ فحش ‘ تصویر منظر عام پر آ گئی کہ پاکستانیوں کے رنگ لال ہو گئے ، سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا
پاکستان کی فلم انڈسٹری کے علاوہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری بھی آہستہ آہستہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مقبول ہوتی جارہی ہے اور پاکستان برانڈز کے ملبوسات بھی بیرون ملک لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں جن میں پاکستان کے معروف ڈیزائنر علی ذیشان ، نومی انصاری ، شہلا چتور سمیت کئی دیگر افراد شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کے ہم جانتے ہیں کہ بنگالی ڈیزائنرز ساڑھیوں کے نت نئے ڈیزائنز میں مہارت رکھتے ہیں اور بھارتی کئی قسم کے ملبوسات میں ، تاہم پاکستانی بھی اپنے کلچر کے مطابق آئے روز نت نئے ماڈرن ڈریسز متعارف کرواتے ہیں جن میں سندھی ، پختون ، پنجابی اور بلوچی کلچر کو بھی اجاگر کرتے ہیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ہاجرہ نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے جس میں انہوں نے انتہائی خوبصورت ’ بوہیمین ‘ ملبوسات زیب تن کی ہیں ۔تاہم انہوں نے اس فوٹو شوٹ میں جو لباس پہنے ہیں وہ دراصل تھوڑے سے بولڈ بھی ہیں اور جب اداکارہ نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ۔
ایک صارف کا کہناتھا کہ ” اے اللہ ہم سب کو ہدایت دے دے یہ ہم کہاں جار ہے ہیں ، دوسر ے صارف نے تو ہاجرہ یامین کو پہنچانا ہی نہیں اور ان سے تعارف کروانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ تاہم ایک صارف کو تو ان کے کپڑے بالکل بھی پسند نہیں آئے اور انہوں نے اسے ’فارغ ترین“ قرار دیدیا۔
ایک صارف کا کہناتھا کہ ” یہ تو ہاجرہ کے نام ہی بے عزتی کر رہی ہیں ۔“ جبکہ دوسرے صارف نے تو انہیں کہا کہ ” شرم کرو“۔
یہ صارف تو بہت ہی غصے میں نظر آ رہے ہیں اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ” سیلیبریٹیز کے بھیس میں پڑھے لکھے بیوقوف ، جو کہ فیشن اور فحاشی کے درمیان فرق بھول چکے ہیں ۔“