”ایک جج نے رات کے 11 بجے فیصلہ سنا کر۔۔۔“ حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی
انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے مگر سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے اس فیصلے سے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ جان کر نواز شریف بھی خوش ہو جائیں گے۔
حامد میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”ایک جج نے رات کے گیارہ بجے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنا کر انصاف کے بارہ بجا دئیے“
حامد میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس فیصلے کو متنازعہ بھی قرار دیا اور کہا کہ اس کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ملنا ان کی سمجھ سے باہر ہے اور فیصلہ سنانے والے جج نے یہ فیصلہ حنیف عباسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے خلاف سنایا ہے۔