”ڈونلڈ ٹرمپ صاحب آپ کا شکریہ کیونکہ۔۔۔ “امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان کے بعد حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر وزیر اعظم عمران خان نے دبنگ رد عمل ظاہر کیا تو صحافی حامد میر نے بھی امریکی صدر سے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جواب مانگ لیا اور ساتھ ہی حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کردیا ۔
تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر وزیراعظم عمران خان کا رد عمل شیئر کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صاحب!یہ وزیر اعظم پاکستان کا رد عمل ہے ،کیا آپ کے پاس اس کا جواب ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے اتفاق پر آپ کا شکریہ ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ پاکستانی حکام کو اسامہ بن لادن کا علم تھا ،پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا اس لیے ان کی امداد روکی ۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ”مسٹر ٹرمپ کی تقریر کے بعد ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے تو کوئی پاکستانی نائن الیون میں ملوث نہیں تھا لیکن پاکستان نے امریکہ کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔ دوسری بات ، دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان نے
75 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں جبکہ اسے 123 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، اس کے مقابلے میں امریکی امداد انتہائی معمولی یعنی صرف 20 ارب ڈالر تھی“۔