میاں بیوی نے ہمسایوں کی بیٹی کا کینسر کا علاج کروانے کے لئے اپنا گھر گروی رکھ دیا، لیکن پھر ایک دن فیس بک کھولا تو وہ لڑکی ایسا غیر اخلاقی کام کرتے نظر آگئی کہ زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، اسے کینسر نہ تھا بلکہ۔۔۔

آج کل زمانہ ایسا خراب ہو چلا ہے کہ بعض اوقات نیکی کر کے بھی انسان کو پچھتانا پڑ جاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی المناک واقعہ ایک آسٹریلوی جوڑے کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے ہمسائے کی بیٹی کے کینسر کے علاج کے لئے اپنا گھر گروی رکھ دیا لیکن بعد میں پتا چلا کہ لڑکی تو اچھی بھلی تھی اور بیرون ملک عیاشی کر رہی تھی۔

ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق ادھیڑ عمر جوڑے نیتھن اور ریچل کو جب یہ پتا چلا کہ ان کے ہمسائے کی 19 سالہ بیٹی حینا ڈکنسن خطرناک کینسر میں مبتلاءہے تو بیچارے بہت رنجیدہ ہوئے۔ حینا کے غریب والدین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اتنی رقم نہیں کہ بیٹی کا مہنگا علاج کروا سکیں جس پر نیتھن اور ریچل نے ہمسایوں کے لئے ایسا کام کر ڈالا جو اپنے سگے رشتہ داروں کے لئے بھی شاید ہی کوئی کرے۔ انہوں نے اپنا گھر گروی رکھا اور 15 ہزار ڈالر (تقریباً 1736000 پاکستانی روپے ) کی رقم حینا کے علاج کے لئے فراہم کر دی۔

دوسری جانب یہ لڑکی ایسی بے رحم واقع ہوئی تھی کہ اس نے اپنے والدین کے ساتھ بھی جھوٹ بولا تھا۔ اس کے کہنے پر اس کے والدین نے کچھ اور لوگوں سے بھی رقم اکٹھی کی اور وہ یہ سب رقم لے کر نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی۔ اس نے والدین کو بتایا تھا کہ اس کے کینسر کا بہتر علاج بیرون ملک ہی میسر ہے۔

چند ہفتوں بعد جب نیتھن اپنی فیس بک دیکھ رہا تھا تو اچانک اسے حینا کی کچھ تازہ تصاویر نظر آگئیں جن میں وہ ایک کلب میں شراب نوشی اور ڈانس کرتی نظر آ رہی تھی۔ اسے اپنی آنکھو ں پر یقین نا آیا کیونکہ اس لڑکی کو تو کسی ہسپتال میں زیر علاج ہونا چاہئیے۔ جب نیتھن نے اس معاملے کی مزید کھوج لگائی تو پتا چلا کہ حینا متعدد ممالک کا سفر کر چکی ہے اور وہ بیرون ملک مہنگے ہوٹلوں اور نائٹ کلبوں میں عیاشی کرتی پھرتی ہے۔ اس نے فوری طور پر پولیس کو شکایت کی اور چند دن بعد پولیس نے حینا کو گرفتار کر لیا۔

جب اس سنگدل لڑکی کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بیرون ملک سیر و سیاحت کرنا چاہتی تھی جس کے لئے اپنے والدین کو بھی دھوکا دیا اور دوستوں عزیزوں سے بھی جھوٹ بولا۔ عدالت نے اسے تین ماہ قید اور 150 گھنٹے سماجی خدمت کی سزا سنائی جبکہ نیتھن اور ریچل سے ہتھیائی گئی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.