عمران خا ن کے حق میں ’لڑائی ‘لڑنے والے حمزہ علی عباسی کو پی ٹی آئی نے ہی بڑا جھٹکا دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ سن کر اداکار بھی ہکے بکے رہ جائیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ معروف اداکار اور ٹی وی ہوسٹ حمزہ علی عباسی پی ٹی آئی کے ممبر نہیں ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ حمزہ علی عباسی ایک اداکار اور ٹی وی ہوسٹ ہیں اور جہاں تک میری معلومات ہیں وہ پی ٹی آئی کے ممبر نہیں ہیں ، حمزہ علی عباسی کوئی بات کریں گے تو وہی جواب دیں گے ، پی ٹی آئی کی جانب سے ریحام خان کو کوئی بھی قانونی نوٹس نہیں بھیجا گیاہے ، مجھے میڈیا سے معلوم ہواہے کہ چار افراد نے انہیں قانونی نوٹس بھیجا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ریحام خان کے خلاف کوئی ٹویٹ بھی نہیں کیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے دوران گزشتہ چند روز سے ٹویٹر پر لفاظی جنگ جاری ہے جس میں وہ ایک دوسرے پر سنگین ترین الزام عائد کر رہے ہیں ۔