خان صاحب کاش آپ اپنے 11 نکات کا اعلان اس شہر میں کرتے تو آپ کو حقیقت پتہ چل جاتی ۔۔۔حمزہ شہباز نے عمران خان کو کیا طعنہ دے دیا ؟ جانیے

حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کے دور حکومت میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی ہے ۔سڑکوں کے جال بچھائے انڈسٹریاں لگیں لوگوں کو روز گار ملا بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے دم لیں گے عمران خاں نے مایوسی کے عالم میں چار دفعہ دورہ لاہور ملتوی کیا۔انہوں نے

کہاکہ عمران خان نے لاہور میں جو 11نکات پیش کیے کاش یہ بارہ نکات کا اعلان وہ پشاور میں کرتے تو انھیں اپنے گریبان میں ضرور جھانکنا پڑتا۔میاں حمزہ شہبازنے کہاکہ 5سال دھرنوں اور ہڑتالوں میں وقت ضائع کیا۔ کے پی کے میں تین سو ڈیم بنانے کے دعوے کرنے والے ایک ڈیم بھی نہیں بنا سکے۔ عمران خان احتساب کی بات کرتے ہیں۔ خیبر بنک سے ایک ارب مالیت کے درخت لگانے کا وعدہ دور دور تک نظر نہیں آتا لاہور میں میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے عمران خان کو 1سال بعد

پشاور میں میٹرو بس بنانے کی یاد آئی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کھڈیاں خاص میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماو ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ 2018 عام انتخابات میں عمران خان کی ایک یادو نہیں، تینوں وکٹیں گرائیں گے اور ان کا شوق پورا کریں گے ،عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ وزیر اعظم بننے کے لئے صرف شیروانی پہننا ضرور ی نہیں اس کے لئے لو گوں کے دلوں میں گھر

کرنا اور عوام کی خدمت کرتے ہوئے نوازشریف بننا پڑتا ہے پی ٹی آئی کا دوہر ا معیار عوام ہر گز قبول نہیں کریں گے ۔حمزہ شہباز نے رحیم یارخان میں پارٹی کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کے پی کے میں سینٹرز کے لئے ووٹ بکے تو عمران خان کو اس کی ذمہ دار ی قبول کرنی چاہیے، وہ پانچ سال بعد اسی میٹر و بس کی نقل کرنے جارہے ہیں جس پر پنجاب میں تنقید کرتے رہے ،حمزہ شہبا زنے کہا کہ ایک مرتبہ پھر عمران خان کو لاہور سے مایوس لوٹنا پڑا اگر مجھے بتاتے تو اندرون لاہو ر ان کے لئے اچھی چائے کا بندوبست ہوجاتا ۔(ف،م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.