حمزہ شہباز شریف نے تحریک انصاف کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی، جان کر وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے قانون سازی کیلئے حکومت کیساتھ تعاون کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پہلے دن سے ہی کہا تھا کہ پاکستان کی خاطر حکومت کیساتھ پورا تعاون کریں گے۔

ضرور پڑھیں: صحافی جمال خاشقجی کا قتل ، امریکہ نے سعودی ولی عہد کو زوردار جھٹکا دیدیا
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ 100 دن بعد حکومت کی سمجھ میں یہ آ جانا کہ پارلیمینٹ کی کارروائی اس طرح نہیں چل سکتی، خوش آئند ہے۔ شہباز شریف نے پہلے دن کہا تھا کہ پاکستان کے جو معاشی حالات ہیں اور جس طرح کے دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کی خاطر حکومت کیساتھ پورا تعاون کریں گے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اب پارلیمینٹ کو چلانے کیلئے حکومت کو اگلے 100 دن سمجھنا نہیں پڑے گا اور قانون سازی کیلئے راہ ہموار ہو گی جو اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سلمان رفیق بہت محنتی انسان ہیں جن کے پروڈکشن آرڈر فی الفور جاری کئے جانے چاہئیں، مجھے بتایا گیا ہے کہ تین صوبائی اسمبلیوں میں یہ رولز ہیں مگر پنجاب اسمبلی میں نہیں، اگر نہیں ہیں تو ہمیں آگے چلنا ہے اور ان رولز کو بنانا ہے، وقت بدلتا رہتا ہے، آج جو حکومت میں ہیں وہ اپوزیشن میں ہوں گے، ہمیں طویل مدتی منصوبہ بندی کرنی ہے اس لئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو چاہئے کہ وہ اس کی گنجائش پیدا کریں اور فی الفور پروڈکشن آرڈر جاری ہونے چاہئیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف کے لوگ ہی کہتے ہیں ہم سے زیادتی ہو گئی ہے کیونکہ غریبوں کے ٹھیلے اور گھر گرا دئیے ہیں۔ پنجاب میں بھی غریب لوگ ہیں اور جیسا کہ میں نے پہلے بتایا تھا کہ اوکاڑہ میں ایک شخص کا گھر گرا دیا گیا اور اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ فوٹ ہو گیا، لہٰذا غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر مت چلائیں، بنی گالہ میں تجاوزات پر تو آج کی تاریخ تک کوئی کارروائی نہیں ہو سکی اور غریبوں کے گھر، ٹھیلے، جو ان کی کل کائنات ہوتی ہے، کا پنجاب سے صفایا کر دیا گیا ہے، جو بہت افسوسناک بات ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید کے دور میں 6 مہینے جیل کاٹی اور جب عدالت میں پیش کیا گیا تو جج نے کہا کہ اس کی عمر کم ہے، اس پر مقدمہ ہی نہیں بنتا۔ اس کے بعد پرویز مشرف کا 10 سالہ دور تھا جس میں لوگوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن مجھے شہر سے بھی باہر جانے کی اجازت نہیں تھی، اس وقت بھی شریف خاندان سرخرو ہوا تھا۔ میں ایک پاکستانی شہری ہوں لیکن جب ائیرپورٹ پر گیا تو مجھے بتایا گیا کہ آپ باہر نہیں جا سکتے، میں نے کہا کہ میرا نام ای سی ایل میں نہیں ہے اور یہ میرا بنیادی حق ہے کہ میں فضائی سفر کر سکوں مگر مجھے یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ اوپر سے حکم آیا ہے۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان پر ترس آتا ہے کہ وہ دن رات بغض اور حسد کی آگ میں جل رہے ہیں، میں کہتا ہوں کہ آپ اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں اور قوم سے کئے گئے وعدے پورے کریں لیکن مجھے روک کر اگر آپ کا حسد ٹھنڈا ہوتا ہے تو کر لیں۔ آپ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے آزما کر اپنے آپ کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.