حمزہ شہباز کا انتہائی قریبی شخص ملک سے فرار ہوتے ہوئے جہاز سے پکڑا گیا
ایف آئی اے نے رمضان شوگر ملز کے منیجر محمد مشتاق چینی کو گرفتار کر کے نیب کے حوالے کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد مشتاق چینی پی آئی اے کی پرواز 203 کے ذریعے دبئی فرار ہو رہا تھا اور جہاز میں سوار ہو چکا تھا تاہم ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اسے جہاز سے آف لوڈ کر دیا اور نیب کے حوالے کر دیاہے ۔ مشتاق چینی کا نام نیب کی درخواست پر ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث وہ جہاز میں دبئی جانے میں ناکام رہا ۔
دوسری جانب نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ مشتاق چینی مبینہ طورپر ماڈل ٹاﺅن میں چھاپے کے بعد روپوش ہو گیا تھا جس پر سلمان شہباز کے اکاﺅنٹ میں ساٹھ کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی تھی ۔