”حنیف عباسی کو عمر قید دے کر نرمی برتی گئی ورنہ اس قانون کے تحت کم از کم سزا موت کی ہے “میشا شفیع کا مقدمہ لڑنے والے وکیل نے خوفناک دعویٰ کردیا

معروف قانون دان اور جنسی ہراسگی کیس میں اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل محمد احمد پنسوٹا نے دعویٰ کیا ہے کہ حنیف عباسی کے معاملے میں سزا میں نرمی کی گئی ہے ورنہ انسداد منشیات کے اس قانون کے تحت سزائے موت دی جاتی ہے۔

حنیف عباسی کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد احمد پنسوٹا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حنیف عباسی کی انسداد منشیات ایکٹ 1997 کی دفعہ 9 کے تحت عمر قید کی سزا جج کی جانب سے برتے گئے نرم رویے کی وجہ سے ہے۔اگر جج حنیف عباسی کے ساتھ نرم رویہ نہ رکھتا تو سزائے موت دی جاتی لیکن اسے گریز فارما کا پارٹنر ہونے کے باعث چھوٹ دی گئی ۔

خیال رہے کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں بھی لکھا ہے کہ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جارہی ہے ، چونکہ حنیف عباسی گریز فارما میں رضیہ زاہد بختاوری کے پارٹنر ہیں اس لیے ان کے فیصلے میں نرمی کی گئی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.